خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

” دی گریٹ گاما”، ڈھائی گھنٹے میں ایک صدی کی کہانی

گاما پہلوان کون ہو گا یہ کہانی مکمل ہونے پر سوچیں گے
معروف مصنف ناصر ادیب کی آئندہ پروجیکٹ پر گفتگو
کراچی (پی پی آئی) پاکستان کی بلاک بسٹر فلم “دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ” کے مصنف ناصر ادیب نے برِصغیر کے مشہور پہلوان ” دی گریٹ گاما” پر فلم لکھنا شروع کر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ” جب یہ فلم بن جائے گی تو دیکھنے والے اس میں 1878 سے 1947 تک کا عہد دیکھیں گے”۔پی پی آئی کے مطابق ناصر ادیب نے بتایا کہ “وہ گاما پہلوان پر فلم لکھ رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہے کیونکہ رستم زماں گاما دنیا کا سب سے طاقتور ترین آدمی تھا جس کو کبھی کوئی ہرا نہیں سکا تھا.یہ ایک صدی کی کہانی ہے جسے ڈھائی گھنٹے میں بیان کیا جائے گا” نیزشائقین کو ایک اصلی ہیرو کی کہانی دیکھنے کو ملے گی”۔انہوں نے مزید بتایا کہ” اس فلم میں مکمل مصالحے ہوں گے، یہ فلم ایک کمرشل فلم ہوگی جس میں رومانس، ہیروئین، اور ولن بھی ہوں گے جبکہ ایک گانا بھی شامل کیا جائے گا. فلم میں لڑائی کے ساتھ ساتھ مزاح اور جذبات بھی فلمائے جائیں گے”۔ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ “دی گریٹ گاما پر بنائی گئی فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور اکھاڑے کے تمام اہم پہلو اجاگر کیے جائیں گے۔ تاہم فلم میں گاما پہلوان کا کردار کون کرے گا یہ فیصلہ فلم کی کہانی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔