سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بیٹسمین ایلکس ڈولان کو ٹیم میں شامل کرلیا ۔ آسٹریلوی بورڈ کے ایک اعلامئے کے مطابق تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ بلے باز کو آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان فٹ آل راﺅنڈر شین واٹسن کی جگہ پر انہیں آخری ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا ۔ڈولان اب تک 53فرسٹ کلاس میچوں میں 6سنچریاںاور18نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔
Next Post
ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان
Tue Dec 31 , 2013
حیدر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ان کی […]
