مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کی13ویں برسی آج منائی جائیگی

نوشہرو فیروز(پی پی آئی)سندھی اور اردو کے مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کے13ویں یوم وفات پر علمی و ادبی حلقوں نے سندھ بھر میں تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی فروغ ادب میں خدمات کو سراہا ہے۔مرحوم غلام ربانی آگرو سندھ یونیورسٹی کے پہلے پرو وائس چانسلر، سیکریٹری سندھی ادبی بورڈ، ڈائرکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان اور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تھے۔وہ05 نومبر، 1933کو نوشہرو فیروز کے گاؤں محمد خان آگرو میں پیدا ہوئے اور18 جنوری، 2010 کو حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انھیں گاؤں محمد خان آگرو میں سپرد خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوزا تھا۔

Next Post

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم آپریشن کا فیصلہ

Tue Jan 17 , 2023
کچے میں 300 مسلح ڈاکو موجود، سر کی قیمت2ارب روپے سے زائد لگانے کی سفارش کراچی(پی پی آئی)سندھ پولیس نے اندرون سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف ایک بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سمری حکومت سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ علاقوں میں 300کے قریب مسلح ڈاکو ہیں جن میں سے ہر […]