کچے میں 300 مسلح ڈاکو موجود، سر کی قیمت2ارب روپے سے زائد لگانے کی سفارش
کراچی(پی پی آئی)سندھ پولیس نے اندرون سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف ایک بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سمری حکومت سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ علاقوں میں 300کے قریب مسلح ڈاکو ہیں جن میں سے ہر ایک ڈاکو کے سر کی قیمت 25 سے 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ رقم دو ارب تک ہوگی۔
