کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم پاکستان نے کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کر دی ہے‘ مہم کا افتتاح فورم کے سینئر ممبراشرف انصاری نے دستخط کر کے کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر فورم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ فورم نے کہاکہ ہم برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں‘ حکومت اور قوانین میں ترامیم لاتی ہے وہیں ای او بی آئی کے حوالے سے بھی قانون سازی کر کے اور کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرے کیونکہ موجودہ پنشن 8500 میں تو گزر بسر ایک طرف‘ علاج معالجہ کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور اور مظفر آباد و گلگت بلتستان کے آرگنائزرز نے بھی دستخطی مہم میں تعاون کا یقین دلایا۔
Next Post
عمران خان اپنی نہیں ملک کی جنگ لڑ رہا ہے،: فرخ حبیب
Tue Jan 17 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنمافرخ حبیب کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتا ہے، پیسہ سارا باہر پڑا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔ فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران جاری ہے، امپورٹڈ حکومت […]