لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنمافرخ حبیب کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتا ہے، پیسہ سارا باہر پڑا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔ فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران جاری ہے، امپورٹڈ حکومت سے ملک اور ملکی معیشت نہیں چل رہی، ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہورہی ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے باوجود 55 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، پی ٹی آئی دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی تھی، مہنگائی 12 فیصد سے 27 فیصد پر چلی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نہیں ملک کی جنگ لڑ رہا ہے،۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے تجربے سے گزر رہا ہے جس سے سائنسدان بھی پریشان ہیں، بھارت روس سے سستا تیل لے رہا ہے اور پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے۔
Next Post
چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس سے ملاقات
Tue Jan 17 , 2023
اہم امور پر بات چیت، آئینی،قانونی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد (پی پی آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس سے ملاقات میں مختلف آئینی اورقانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے کے مطابق چیف جسٹس آف […]