مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں 49 ارب روپے منجمد کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، صاحبزادے کا موقف

کراچی (پی پی آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ سیل ہو نے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا.سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا موقف آگیا.پی پی آئی کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں یوسف جمیل نے کہا ” مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔”

Next Post

کورنگی میں صدیق اکبر مسجد کے قریبی گھر میں گیس دھماکہ، خاتون اوربچے سمیت 4افراد زخمی

Tue Jan 17 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کورنگی ڈیڑھ نمبر میں صدیق اکبر مسجد کے قریبی گھر کے واٹر ٹینک میں گیس دھماکہ سے خاتون اوربچے سمیت 04 افراد زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جن کے نام 75 سالہ ابراہیم ولد نواب، 36 سالہ صائمہ زوجہ کامران، […]