داؤد ابراہیم نے کراچی میں دوسری شادی کر لی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

کراچی (پی پی آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کراچی میں مقیم ہیں اور انہوں نے چند ماہ پہلے ہی دوسری شادی بھی کی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں ان کے خاندان کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک پٹھان خاتون سے شادی کی تھی اور انہوں نے اپنی رہائش بھی تبدیل کی ہے، وہ اب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں. علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم نے اپنی پہلی بیوی مہ جبیں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ ظاہر ایسا کرتے ہیں کہ انہوں نے پہلی بیوی کو چھوڑ دیا ہے. ان کی پہلی بیوی انڈیا میں موجود رشتے داروں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں.

Next Post

کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5مثبت کیسز رپورٹ

Tue Jan 17 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں کو رونا وا ئسر کے مثبت کیسز میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پانچ مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے […]