کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا گیا تھا۔جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر آپریشن شروع کیا، علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو علاقے میں داخل کیا گیا اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے مسدود کردیے گئے۔آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرنے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے تھے۔
Next Post
حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے: شیخ رشید
Wed Jan 18 , 2023
سپیکرنے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا را ولپنڈی(پی پی آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے جو سپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 […]