پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا

پیپلز پا رٹی مینڈیٹ تسلیم کریں ہم بات چیت سے انکار نہیں کرتے: سراج الحق
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو لیڈنگ پوزیشن دی گئی جبکہ ایسا نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے،ہمارے پاس جو فارم 11 موجود ہیں انہیں تسلیم کیاجائے، ہم بات چیت سے انکارنہیں کرتے، آصف زرداری مقامی پیپلزپارٹی کو ہدایت دیں کہ وہ عوامی مینڈیٹ تسلیم کرے۔سراج الحق نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ہمیشہ سے بدامنی کاشکار رہا ہے کراچی پورے ملک کیلئے انجن کاکام کرتا ہے اورجب بھی جماعت اسلامی کوموقع ملاکراچی کو
خوشحا ل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کی جبکہ جماعت اسلامی کوووٹ دینے پر کراچی والوں کے شکرگزار ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے صوبائی حکومت کو ریٹرننگ آفیسرز پراثرانداز نہیں ہونا چاہئے۔سراج الحق نے کہا کہ خود کو جمہوری جماعت کہنے والوں کوعوام کا فیصلہ تسلیم کرناچاہئے،آصف زرداری کراچی کے لوگوں کا مینڈیٹ تسلیم کریں ہم بات چیت سے انکار نہیں کرتے پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت حقیقت تسلیم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امن وترقی چاہتے ہیں، ہم جذباتی نہیں، ہمیں کراچی میں پرسکون ماحول کی ضرورت ہے۔