سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان،شیخ رشید کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا،وکیل دا?د غزنوی کی الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا مسئلہ صرف طریقہ کار کا ہے،اوورسیز کو ووٹ ڈالنے پاکستان آنا ہو گایاباہر رہ کر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بظاہر ووٹنگ کا طریقہ کار مشکل بنا دیا گیاکہ اوورسیز ووٹ ڈال ہی نہ سکیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا تھا،عدالت نے کہاکہ نادرا اور الیکشن کمیشن معاونت کریں، بنایا گیاسسٹم معیار کے مطابق ہے یا نہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Next Post

میو ہسپتال لاہور میں ادویات اور سرجیکل سامان کی قلت، ایک ہفتے سے آپریشنز متاثر

Wed Jan 18 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور کے میو ہسپتال میں ادویات اور سرجیکل کے سامان کی قلت کے باعث سرجیکل ٹاور میں ایک ہفتے سے آپریشنز کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہسپتال میں داخل مریض خود ادویات خریدنے پر مجبور ہیں اور ایسی صورتحال میں صرف انتہائی سیریس مریضوں کا ایمرجنسی میں آپریشن کیا جا رہا ہے.ڈاکٹر […]