شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعید غنی نے کراچی کے قابل اعتراض حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش کر دی

ری کاؤنٹنگ کے طریقہ کار پر پر اعتراض ہے تو اور بھی فورمز ہیں وہاں چلے جائیں
پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو کراچی والوں نے مینڈیٹ دیا ہے:وزیر محنت سندھ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہیکہ کراچی کے جن حلقوں کے نتائج پر کسی کو اعتراض ہے تو قانون کے مطابق اسے آگے بڑھا سکتے ہیں، جن حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی ہے ہم اعتراض نہیں کریں گے, ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، حافظ نعیم تک جو معلومات پہنچائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہمیں بھی کچھ حلقوں کے نتائج پر اعتراض ہے، میرا بھائی ایک حلقے سے ہارا ایک سے جیتا، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایسا کام نہ کریں جس سے شہر کے حالات خراب ہوں، جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں،ہماری توقعات سے زیادہ نہیں ہیں، ہم نے 32 میں سے 25 جیتی ہیں، آپ نے 42 میں 39 سیٹیں جیتیں یہ حیرت کی بات ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نے کارکنان کو کہا الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے،انتخابی عملے کو ہراساں کرنا یا دھمکیاں دینا اچھی بات نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا تھا کہ حافظ نعیم صاحب دھمکیاں دے رہے ہیں، ری کاؤنٹنگ کے طریقہ کار پر پر اعتراض ہے تو اور بھی فورمز ہیں وہاں چلے جائیں، ہمارے ایک امیدوار کی ری کاؤنٹنگ میں جیتنے پر لڑائی جھگڑے کی کوشش کی گئی،جہاں جماعت اسلامی کی درخواستوں پر ری کاونٹنگ ہوئی ہم اس کا حصہ بنیں گے،ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں دی ہیں،ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں، میرے بھائی کی یوسی میں ہم نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست نہیں دی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو کراچی والوں نے مینڈیٹ دیا ہے۔