پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کیلئے بھارت پر اقوام متحدہ دباؤ بڑھائے:مشعال ملک

بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا،حق خودارادیت مانگنے پرمظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے
اسلام آباد (پی پی آئی)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارت کی جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھاہے جہاں موت کا رقص جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ اپنا حق خودارادیت مانگنے پر کشمیریوں کی آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرادیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تمام تر بھارتی مظالم کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں اوراقوام متحدہ کوکشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔