لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 21 جنوری کی بجائے اب 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 29جنوری کو لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان شاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مریم نوازکا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔
Next Post
راناثناء اللہ کی لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات
Thu Jan 19 , 2023
لندن (پی پی آئی) وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی لندن پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق راناثناء اللہ لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کرکے ان کو ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتفصیلات سے آگاہ کریں گے۔