ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاروق ستاربھائی یہ ضامن کون تھے؟:اسد عمر کا معصومانہ سوال

کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اسد عمر نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار سے معصومانہ سوال پوچھ لیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے فاروق ستار سے پوچھا کہ فاروق بھائی ایک میرا بھی معصومانہ سوال ہے کہ یہ ضامن کون تھے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جاگیردار وڈیرے ایک طرف اور پاکستان بنانے والے ایک طرف ہیں۔فاروق ستار نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے یہ الیکشن ہوا ہے، تم نے ہماری میئر کی سیٹ لی ہم اکتوبر میں تمہاری وزیراعلیٰ کی سیٹ چھین لیں گے۔