کراچی(پی پی آئی سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ڈیوٹی جج نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری منظور احمد گھر واپس آ گیا ہے۔
Next Post
حکومت عافیہ صدیقی کے حوالے سے کچھ نہیں کرنا چاہتی: اسلام آباد ہائیکورٹ
Fri Jan 20 , 2023
عدالت کی کی وزارت خارجہ کو فوزیہ صدیقی کو قانونی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی کیلئے دائردرخواست پر سماعت ہوئی، […]