پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماک، بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،متعددمسافر زخمی

کوئٹہ (پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے لائن پر دھماکے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا سبی اور مچھ کے درمیان پنیر اسٹیشن کے قریب ہوا، اور دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس پنیر اسٹیشن پہنچ رہی تھی، تاہم خو شقسمتی سے ٹرین چند لمحوں بعد ٹریک تک پہنچی، دھماکے سے پٹریاں ٹوٹ گئیں اور جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر بولان کچھی آغا سمیع اللہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی، انجن سمیت آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی اور سبی کو فوری طور پر ریسکیو سرگرمیوں کے آغاز اور متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔