پاکستان کواس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کی ضرورت نہیں: احسن اقبال

کراچی (پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کی ضرورت نہیں، نہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دینگے، ہم ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک معاشی بحران کی زد میں ہے، ہماری حکومت آنے سے قبل خزانہ خالی تھا، اس وقت کہا جارہا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے گا، ہم نے مشکل فیصلے کیے اور پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سنبھالا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے ملک کے اندر سے ایک جماعت مسلسل منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اس وقت ملک کی تمام قیادت کو معاشی چیلنجز کا سمجھداری سے مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان کو اس وقت معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ شہر ہے، کراچی نے اس جماعت کا کچومر نکال دیا،جس نے گزشتہ 4سال میں ملکی معیشت کا کچومر نکالا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام حقائق جانتے ہیں،عوام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت ملک کو کون بچا رہا ہے، کراچی کے الیکشن نے ہمیں بڑا حوصلہ دیا ہے، جیسے کراچی کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کو مسترد کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کریں گے۔

Next Post

ایک ہزار سال بعد نیا چاند آج زمین کے انتہائی قریب آئے گا

Fri Jan 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار 21 جنوری 2023 کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔ یہ سال 1030کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے […]