ایک ہزار سال بعد نیا چاند آج زمین کے انتہائی قریب آئے گا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار 21 جنوری 2023 کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔ یہ سال 1030کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جائے گا۔ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نئے چاند کو آخری بار زمین سے اتنا قریب 3 دسمبر 1030کو دیکھا گیا تھا اور اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔

Next Post

انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

Fri Jan 20 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گزشتہ ساڑھے تین برس سے مسلسل گھر میں غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر […]