عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نئی تاریخ دے دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بارپھرمؤخرکردی جبکہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 فروری کی نئی تاریخ دے دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکاروائی آگے بڑھانے سے نہیں روکا۔ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ اسپیشل پراسیکیوٹرکی کیس میں نامزدگی کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔جج نے ریمارکس دیئے جب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا، جب بھی فردِ جرم عائد کرنے کی بات آئے تو شہباز گِل کی طرف سے درخواست آجاتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے شہبازگل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے 2 فروری کی تاریخ مقررکردی۔

Next Post

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماک، بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،متعددمسافر زخمی

Fri Jan 20 , 2023
کوئٹہ (پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے لائن پر دھماکے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا سبی اور مچھ کے درمیان پنیر اسٹیشن کے قریب ہوا، اور دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس پنیر اسٹیشن پہنچ رہی تھی، […]