پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گاو کدل قتل عام کے متاثرین 33سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں: مشعا ل ملک

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے مقبو ضہ جموں کشمیر کے گا ؤکدل قتل عام کے شہداکو ان کے 33ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہادر کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ وہ بھارت کی غلامی سے آزادی تک اپنے شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارتی جیل میں نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اسلام آبا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گاؤ کدل قتل عام کی یادیں کشمیریوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں اور وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنے آزادی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر دیتے۔ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انجام دیے گئے قتل عام کے تمام واقعات کی آزادانہ تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاؤکدل سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش آنے والے قتل عام کے تمام واقعات کے قصورواروں اور مجرموں کو نشان عبرت بنایا جا ئے تاکہ وہ پھرکبھی اس طرح کے غیر انسانی فعل انجام نہ دے سکیں۔ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ فسطائی نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت جنت نظیر وادی کشمیر میں گاؤ کدل جیسے مزید قتل عام انجام دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے کیونکہ سفاک حکومت نے اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے جائز اور پیدائشی حق،حق خود ارادیت سے محروم کرنے کے لیے غیر انسانی کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہیدکرنے اور سینئر کشمیری قیادت کو گرفتارکرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں جس سے استثنیٰ کے کلچر کی عکاسی ہوتی ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کوحا.صل ہے۔ مشعال ملک نے واضح کیا کہ آر ایس ایس کی زیر قیادت بھارتی حکومت ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ سکتی ہے لیکن ایسا کوئی بھی اقدام بہادر کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتا اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔