پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا۔کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام کی منظوری ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی جانب سے گزشتہ روز اعظم خان کے نام پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ، سپیکر اور ان کی جماعت کا مشکور ہوں، جماعت کے بڑے نہ چاہیں تو بات مکمل نہیں ہو سکتی، ہمارا اپنا کوئی اختیار نہیں، جماعتوں کے فارمولے اور ہدایات پر آتے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھانے والے اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق نگران وفاقی وزیر بھی رہے، اعظم خان پٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری بھی رہے ہیں۔سابق بیوروکریٹ اور خیبرپختونخوا میں چیف سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے۔