پاکستان میں کورونا وا ئرس کے مثبت کیسز میں واضع کمی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وا ئرس کے مثبت کیسز میں وا ضع کمی ہو گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے 9مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 726 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.24 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

مریم نواز کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں ایک دن کی تبدیلی

Sun Jan 22 , 2023
مریم اب 26 کی بجائے27 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائز مریم نواز کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں ایک دن کی تبدیلی ہوگئی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق مریم نواز اب 26 جنوری کی بجائے27 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری لاہور پہنچیں […]