سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں دو پراسرار دھماکوں میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔کشمیرت میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے ناروال میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Next Post
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Sat Jan 21 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا۔کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی […]