زائرین اجمیر شریف کو آج کی بجائے کل لاہور پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے اجمیر شریف کے زائرین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اتوار کی بجائے پیر کی صبح 10 بجے لاہور پہنچ جائیں۔ہفتہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی زائرین کو منگل کو اجمیر بھیجا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ویزوں کے اجراء کے حوالے سے بھارتی سفارت خانے سے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زائرین کے پاسپورٹ ابھی تک ہندوستانی سفارت خانے سے موصول نہیں ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ اور ویزے وصول ہونے پر لاہور میں زرین کے حوالے کیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ مزید معلومات زائرین مذہبی امور زیارت ڈیسک کے فون نمبر 9211670 سے حاصل کر سکتی ہیں۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وا ئرس کے مزید 21مثبت کیسز رپورٹ

Fri Jan 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 21مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے […]