پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر دوسال بعد برفباری

دادو(پی پی آئی) سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تقریبا دوسال بعد ہلکی برفباری سے موسم دلفریب ہوگیا۔ذرا ئع کے مطابق سندھ کا مری کہلائے جانے والا گورکھ ہل اسٹیشن دو سال بعد برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آیا ہے، برفباری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے اس علاقے کا رخ کیا۔انچارج گورکھ جمن جمالی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مقام پر دوسال بعد برفباری ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔یہ ہل اسٹیشن دادو شہر سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر کھیرتھر رینج میں سطح سمندر سے 5,800 فٹ بلندی پر واقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ 06، مری 01انچ اورا سکردو میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی14، زیارت منفی11، استور، کالام منفی 09، گوپس میں منفی 08ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ، اسکردو منفی 06، قلات میں منفی 05 سینٹی گریڈ رہا کوئٹہ، بگروٹ منفی 04اور مری میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔