کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ آئندہ 3 روزمیں سردی مزید بڑھنے کا امکان

کرا چی(پی پی آئی)کراچی میں ایک بار پھر سردی کی شددت میں اضا فہ ہو گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 3 روزمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ 24 گھنٹے میں درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔شہرکا موجودہ درجہ حرارت 10سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد کراچی دنیا میں 12ویں نمبر پر آگیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ٓلودگی کے ذرات کی 171 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کئے گئے ہیں۔

Next Post

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

Sun Jan 22 , 2023
قرآن پاک کی بے حرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی: پاکستان اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی […]