ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مؤخر کر سکتے ہیں: ترجمان پی ڈی ایم

پشاور(پی پی آ ئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔میڈیا زرا ئع کے مطابق ہنگو میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مؤخر کر سکتے ہیں، جنرل الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔حا فظ حمداللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کیا، عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے ہاتھ پاوں معاشی طور پر باندھ کر چھوڑے، آئین اور اسمبلیوں کو توڑنا آمروں کا کام ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پاناما کو بہانہ بنا کر نواز شریف کو نا اہل کر کے نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا اور پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ کیا۔