اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں مہنگائی کی لہر اپنی آب و تاب کیساتھ جاری ہے، اشیا خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کسی جگہ ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیاز 230 روپے کلومیں فروخت ہور ہاہے جبکہ5 کلو پیاز 800سے 1140 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق اسلام آباد میں ادرک 380 روپے کلو،لہسن 332،ٹماٹر 60 روپے کلو اورآلو 130 روپے دھڑی فروخت ہو رہا ہے،سبز مرچ 56،گاجر 56، مولی 26 اورمٹر 130 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ادھر راولپنڈی میں مرغی کا گوشت 620 اور زندہ برائلر مرغی340 روپے نرخ کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے،15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ چکی کا آٹا170روپے کلو دستیاب ہے۔
Next Post
معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مؤخر کر سکتے ہیں: ترجمان پی ڈی ایم
Sun Jan 22 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔میڈیا زرا ئع کے مطابق ہنگو میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات […]