سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زوہارحمن کی نئی مختصر فلم کو ڈزنی+کیلئے منتخب کرلیا گیا

کراچی (پی پی آئی) معروف فنکارہ زوہا رحمن نے حال ہی میں اپنے کیریئر میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ان کی تازہ ترین مختصر فلم عید مباک کو ڈزنی کے کرئیٹر+ نے اپنے ‘Flip the Script’فلم فنڈ کیلئے حاصل کرلیاہے۔ ماہ نور یوسف کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عید مبارک ایک لائیو ایکشن مختصر فلم ہے جو مصنف اور ڈائریکٹر کے اپنے بچپن کی اصل کہانی پر مبنی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ٹیم کو امید ہے کہ اس فلم سے مغربی فلمی دنیا کے سامنے مسلم دنیا کاایسا تصور پیش کرے گی جو عالمگیر حیثیت رکھتی ہے اور جس سے مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک دوسرے کو سمجھے کیلئے رابطے قائم ہوں گے۔ فلم میں نہ صرف امریکی شامل ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن کی منفرد صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کراچی، پاکستان میں مئی 2022میں کی گئی جو پانچ دن تک 12گھنٹے روزانہ جاری رہی، جب کہ اس کی پوسٹ پروڈکشن لاس اینجلز، کیلیفورنیامیں گزشتہ موسم گرما میں مکمل ہوئی۔ فلم کا پریمیئرفروری 2023کو چلڈرن فلم فیسٹیول سیٹل میں ہوگا جس سے زوہا کے کام کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملے گا جس میں ان کو مختلف نوعیت کے ناظرین تک پہنچ کا موقع ملے گا۔