پاکستان میں کورونا وا ئرس کے مثبت کیسز میں واضع کمی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 3مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وا ئرس کے مثبت کیسز میں وا ضع کمی آ گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے صرف 3مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 209کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.09 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنا ہونگے: امریکا

Tue Jan 24 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ […]