پاکستان، بھارت کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنا ہونگے: امریکا

واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے اْن کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں ممالک کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Next Post

پنجاب میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، نئے افسران تعینات

Tue Jan 24 , 2023
لاہور (پی پی آئی) پنجاب میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبا دلے، سابق حکومت کے تعینات کردہ چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب، سی سی پی او لاہور کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد نئے افسران تعینات کردیئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کو […]