اسلام آ باد(پی پی آ ئی) طویل بریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر کے تمام گرڈ سٹیشنز پر بجلی مکمل بحال ہوگئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام گرڈ سٹیشن بحال ہوگئے ہیں، 1112 گرڈ سٹیشن میں سے تمام گرڈسٹیشن پر بجلی بحال ہے۔وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کے 6600 میگاواٹ تک اور نیوکلیئر کے 3500 میگاواٹ پاور پلانٹس کی سسٹم سے بحالی میں 48 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں، ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے۔
Next Post
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات
Tue Jan 24 , 2023
تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق دوحہ(پی پی آ ئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے قطرمیں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔ذرا ئع […]
