اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے: بلاول بھٹو

کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے۔بلاول بھٹو نے تعلیم کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ارضِ پاک میں فروغِ تعلیم کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ اور شخصیات کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور چیلنج ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے لے لیے، ہمارے بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی ضرورت ہے۔ معیاری تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو جنگی بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا اور بطور قوم ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالاجی کے علوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ شعبہ تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 1973ع کا آئین تمام بچوں کو تعلیم کی یکساں سہولیات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے، تمام بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی بلاتفریق فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف معیاری و جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں۔