علامہ ساجد نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی)قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی،زاہد علی آخونزادہ اور سید سیکندر عباس گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے،پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فرمائی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ بھی اداکیا۔

Next Post

مریم نواز شریف برطانیہ سے آتے ہوئے دبئی میں قیام کے بعد 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی

Tue Jan 24 , 2023
نواز شریف کی بھی پاکستان آمدمتوقع، الیکشن مہم لیڈ کریں گے لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کو دبئی میں قیام کریں گی اور 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔پی پی آئی کے مطابق نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں، الیکشن مہم کو لیڈ […]