آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں شیڈولڈ
پاکستان, سری لنکا، فلسطین، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے رواں ماہ ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا ہے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے۔پی پی آئی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان سمیت سری لنکا، فلسطین، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بتایا کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 25 جنوری سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔فخر علی شاہ نے کہا کہ انہیں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے این او سی جاری کردیئے ہیں، جو بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری ہریش کمار کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔فخر علی شاہ نے بتایا کہ بھارتی دستے کے پاسپورٹ پہلے ہی جمع ہیں، آج این او سی بھی جمع کرا دیا جائے گا، امید ہے کہ بھارتی ٹیم کو جلد ویزے مل جائیں گے اوروہ پاکستان آئے گی۔