پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ 6 افراد کی بازیابی پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری اور ملک بھر میں قائم حراستی مراکز میں موجود افراد کی رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ شہری 10 سال سے لاپتہ ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے نتیجہ نہیں نکلا، پولیس لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے؟۔تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں جواب نہیں آیا۔عدالت نے 10 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔