پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبہ نروال میں 2دھماکے،6 افراد زخمی

علاقے کا محاصرہ، بڑے پیمانے پر تلاشی،خصوصی چیک پوسٹیں قائم
جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبہ نروال میں 2دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے نروال کے ٹرانسپورٹ نگر کے یارڈ نمبر 7 میں ہوئے ہیں۔ سینئر پولیس افسر نے میڈیاکو بتایا کہ دھماکے دو گاڑیوں میں ہوئے، جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔یہ دھماکے نروال کے ٹرانسپورٹ نگر کے یارڈ نمبر 7 میں ہوئے ہیں۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ موقع پر پہنچ گئے ہیں تمام زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیک کے ہی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دھماکے کے واقعے کے بعد پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنسک ماہرین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس ابھی ان دھماکوں کے طریقہ کار کا پتہ لگا رہی ہے۔ مکیش سنگھ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ مختلف راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔