کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک برطانیہ شراکت داری کا انداز تبدیل کیا جائے: ڈپٹی ہائی کمشنر

ان مصنوعات کی شناخت کر رہے ہیں جو برطانیہ میں کامیابی حاصل کر سکیں
برطانیہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہاہے: سارہ مونی
اسلام آباد(پی پی آئی) برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہاہے، ہائی کمیشن ان مصنوعات کی شناخت کیلئے تحقیق کر رہا ہے جو برطانیہ کی مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچا دی، ہمارے پاس پاکستان سے 96 فیصد ڈیوٹی فری پروڈکٹس آرہی ہیں۔ تعلیم ہمارا ترجیحی شعبہ ہے،ہم پاکستانی اداروں سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پائیدار ترقی، گرین انرجی،انفراسٹرکچر کی ترقی اور صحت کا شعبہ بھی ترجیحات میں ہے۔ پاک برطانیہ شراکت داری کا انداز تبدیل کیا جائے۔