کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہورمیں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر بد ترین تشدد, نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے صدر میں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تشدد کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بچی کو ہسپتال میں علاج معالج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ صدر میں مالکان نے 13 سال کی گھریلو ملازمہ پر تشددکا واقع سامنے آیا تھا، پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کے والدین بچی سے ملنے گئے لیکن مالکان نے ٹال مٹول کی، بچی سے نہ ملوانے پر اس کی والدہ سکینہ بی بی نے شور مچا دیا، پولیس کا کہنا ہیکہ ماں باپ مالکان کے گھر کے اندر گئے تو بچی بدترین تشدد زدہ حالت میں ملی، بچی 9 ماہ سے ملازمت پر تھی، واقعے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان میاں بیوی مفرور ہیں۔