خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہوچکا ہے، قمر زمان کائرہ

کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک امر ہے
ایک جانب یوم جمہوریہ تو دوسری جانب کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب ہیں
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر قمر زمان کائرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک ہے جبکہ ایک جانب بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم اپنی آخری حدود تک پہنچ چکے ہیں۔