شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ میں چھالیہ، گٹکا اور سپاری لے جانا جرم

گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کو بھاری سزائیں
انقرہ (پی پی آئی) ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ میں داخلے کے وقت گٹکا، چھالیہ اور سپاری لانے سے پرہیز کریں۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ’حالیہ کچھ عرصے میں پاکستانی شہریوں کے ترکیہ میں داخل ہونے کے دوران چھالیہ، گٹکا یا سپاری برآمد ہونے پر امیگریشن کے دوران گرفتاری کے واقعات سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق‘ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے چند افراد کو بھاری سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں ’ترک قانون کے مطابق یہ سب اشیاء منشیات کے زمرے میں آتی ہیں۔‘’لہٰذا تمام پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کا گٹکا، چھالیہ یا سپاری وغیرہ ترکیہ لانے سے اجتناب کریں۔‘گذشتہ سال ستمبر میں محمد اویس نامی پاکستانی شہری کو استنبول میں گرفتار کر لیا گیا تھا کیونکہ ایئرپورٹ پر ان کے پاس سے سپاری برآمد ہوئی تھی۔محمد اویس لاہور کے رہائشی تھے اور انہیں ان کی کمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکیہ گھومنے بھیجا تھا لیکن لیکن ان کے سامان میں موجود دو سپاری کے ڈبوں نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔