سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان

اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل،سینیٹ اجلاس تعطیل کے باوجود مقررہ وقت پر ہی ہو گا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔آج تعلیمی اداروں سمیت تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور ہسپتال کے عملہ کو چھٹی نہیں ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہو گا۔دوسری جا نب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقامی تعطیل کے باوجود بھی سینیٹ کا اجلاس مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق مقامی تعطیل کے باوجود سینیٹ کا اجلاس پیر کو مقررہ وقت پر 3 بجے ہی ہو گا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس پر مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ عام تعطیل کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ کا صرف ضروری عملہ حاضر ہو گا، اس سلسلہ میں ضروری سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حالیہ اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری سٹاف کی حاضری کا فیصلہ کیا ہے۔