سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لسبیلہ،مسافر کوچ کا افسوس ناک حا دثہ 39 مسافرجاں بحق

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی،لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں افسوس ناک حا دثے میں کوچ کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیوں کے دوران 39افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔