پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر حکو مت نے مریم نواز کو پہلے دن کی سلامی دی
راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 35,روپے مہنگا کر کے مریم نواز کو پہلے دن کی سلامی دی ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پرآگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،الیکشن کرانے ہوں گے یاپھرجھاڑوپھرجائیگا،غریب کی تنخواہ کم ازکم 50 ہزار کی جائے،عوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑیگی نہیں۔
