اسلام آ باد(پی پی آئی)حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے مطالبے پر 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے لیے 2 مسودہ آرڈیننس تیار کرلیے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق ملک کی اعلیٰ ٹیکس مشینری کی جانب سے تیار کردہ ان دونوں مسودہ آرڈیننس میں سے ایک آرڈیننس 100 ارب روپے کے نئے ٹیکسز اور دوسرا درآمدات پر 100 ارب روپے کے فلڈ لیوی کے نفاذ سے متعلق ہے۔حکومت پاور سیکٹر کی سبسڈی کو ختم کرنے اور ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے خام مال پر سیلز ٹیکس لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ بھی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Next Post
اللہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے: اسد عمر
Sun Jan 29 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل دیتے یو ئے کہا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مزید مہنگا کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب […]
