پروگرام کے تحت مختلف جامعات سے معاہدے کیے جائیں گے: ثاقب احمد
کراچی (پی پی آئی)جرمن کمپنی ایس اے پی نے پاکستانی طلبا کو مفت سوفٹ ویئر اور تربیت دینے کا اعلان کردیا۔جرمن کمپنی ایس اے پی کے کنٹری منیجر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن میں سب سے بڑی رکاوٹ آئی ٹی ماہرین کی کمی ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے ایس ای پی نے مخلتف تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلیے تربیتی کورس اور سافٹ ویئر مفت کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی وسائل بہت اچھے ہیں۔ بہت جلد سیکھنے اور محنت کرنے کے عادی ہیں۔ اس لئے انہیں دنیا بھر میں اور خصوصا عرب ملکوں میں ہاتھوں ہاتھ ملازمت پر رکھاجاتا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان میں آئی ٹی ماہرین کی قلت ہے۔ جس کو دور کرنیکے لئے ایس اے پی کے تربیتی سافٹ ویئر تک تعلیمی اداروں کو مفت رسائی دیدی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی شدید ضرورت ہے۔ اور ا?ئی ٹی کی ایکسپورٹ اس کمی کو دور کرسکتی ہے۔ مگراس کے لئے حکومتی سطح پر پالیسی اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔ثاقب احمد کا کہنا تھاکہ ملکی مشکل معاشی حالات کی وجہ سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترارہی ہیں کیونکہ انہیں اعتماد نہیں کہ وہ اپنا سرمایہ اور منافع باآسانی بیرون ملک منتقل کرسکیں گی۔
