شیخ رشید احمد سے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ

متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگ لی
اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگ لی۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگ لی گئی، آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کرانے کے آپریشن کیلئے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگی گئی ہے، صرف لال حویلی نہیں بلکہ غیرقانونی قابضین سے تمام عمارتیں خالی کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، متروکہ وقف املاک کی عمارتیں خالی کرانے کیلئے آپریشن اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

Next Post

جرمن کمپنی کا پاکستانی طلبا کو مفت سوفٹ ویئر،تربیت دینے کا اعلان

Sat Jan 28 , 2023
پروگرام کے تحت مختلف جامعات سے معاہدے کیے جائیں گے: ثاقب احمد کراچی (پی پی آئی)جرمن کمپنی ایس اے پی نے پاکستانی طلبا کو مفت سوفٹ ویئر اور تربیت دینے کا اعلان کردیا۔جرمن کمپنی ایس اے پی کے کنٹری منیجر ثاقب احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن میں […]