ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں بھکاریوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کردیا

جناح روڈ، سورج گنج روڈ،اولڈ سمنگلی،سریاب ٹاؤن گداگروں کی آماج گاہ
بھیک دئیے بغیر گزرنا مشکل،پیشہ وربھکاریوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، حکومت کی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفئیر کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن صرف دعوؤں کی حد تک محدود ہے۔کوئٹہ کی معروف شاہراہیں،بگٹی چوک، ایم اے جناح روڈ، سریاب روڈ، سورج گنج روڈ،اولڈ سمنگلی،سریاب ٹاؤن اور جی او آر کالونی سمیت مختلف علاقے گداگروں کی آماج گاہ ہیں، بھیک مانگنے کے دھندے میں بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیر راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، شہری کہتے ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہئیں۔