لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ خدارا اپنی ضد اور انا چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلا ن کریں، پی پی آئی کے مطابق ہمایوں اختر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر روز فلاحی منصوبوں کا افتتاح ہو رہا تھا، معیشت سے جڑے تمام اشاریے مثبت تھے جبکہ آج عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح ہونا تو ایک طرف ہمارے دور کے جاری منصوبے بھی بند کئے جارہے ہیں،ن لیگ نے پہلے بھی ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جس کا پوری قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑا،اب بھی وہی فارمولہ اپنایا گیا اورجب ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا تو صرف اڑتالیس گھنٹوں میں اس کی قیمت میں 35روپے سے زائد کااضافہ ہو گیا
Next Post
پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہو گا
Mon Jan 30 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگا،پی پی آئی کے مطابق اس ضمن میں جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ اکیڈمک سیشن 2022-23 کا آغاز یکم اپریل سے جب کہ اختتام 31 مارچ کو ہوگا۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز […]
